چین سی پیک کے تحت ادرک کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔
.
پلاننگ کمیشن کی رپورٹ جو “کلسٹر ڈویلپمنٹ بیسڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان ویژن-2025” کے عنوان پر مبنی ہے میں تجویز دی گئی ہے کہ سائنسدانوں بشمول بریڈرز، سوائل سائنسدان، ماہرین اقتصادیات کو مقامی ماحول کے لیے موزوں ادرک کی نئی اقسام تیار کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کی جانی چاہیے۔ رپورٹ میں سائنسدانوں کو سی پیک پروجیکٹ کے تحت چینی سائنسدانوں کے ساتھ گفت و شنید کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ ادرک کے جرم پلازم کو درآمد کیا جا سکے اور قیاس کی مدت میں عالمی اوسط سے کم از کم ،مساوی یا ترقی یافتہ ہدف حاصل کرنے کے لیے مناسب انتظامی طریقوں کو تیار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے بعض علاقے ادرک کی کاشت کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…