چین سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزیر خارجہ
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین جامع حکمت عملی اور ہم آہنگی کے ذریعے سےچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل اور سبز ترقی کے لیے ایک راہداری کی تعمیر کا خوہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان گہرے اور وسیع تعاون کے ساتھ سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی کمپنیوں کے لیے محفوظ اور آسان ماحول فراہم کرے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …