چین سی پیک کے تحت کراچی جامع ساحلی ترقیاتی زون کی اعلٰی معیاری ترقی کے لیے پُر عزم ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا کہ چین نے 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں تمام متفقہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3.5 ارب امریکی ڈالر کی لاگت کے جامع ساحلی ڈویلپمنٹ زون (کے سی سی ڈی زیڈ) کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے جسے حال ہی میں سی پیک فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان میں ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…