چین سی پیک کے سفرکو آگے بڑھانے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت اورمربوط کوششوں کی بدولت سی پیک پر نمایاں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ممالک صنعتی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…