چین غربت کے خاتمے میں اپنےآہنی بھائی پاکستان کوبھرپور مدد فراہم کرے گا،چینی سفیر نونگ رونگ۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ چین پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ ، غربت میں کمی کے تجربات میں عملی طور پر اشتراک ، سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی اور پاکستان کی صنعتی اورشہرکاری میں بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان تعاون دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرے گا اور نئے دور میں چین پاکستانی کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں مدد فراہم کرے گا۔ چین نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے 10سال قبل غربت کےخاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں گزشتہ 40 سال کی ٹھوس کوششیں اور اصلاحات کار فرما ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران سی پی سی کی دو اندیش قیادت نے10 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیا جنہوں نے کہاہے کہ اپنے چالیس سال کی خدمات کے دوران ، کاؤنٹی سے لے کر میونسپل تک ، صوبائی اور آخر کار مرکز تک انہوں نے ہمیشہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل کے بارے میں خاص دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہ بہت ساری قوموں کے لئے توجہ کا مرکز ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے سوشلسٹ نظام سے فائدہ اٹھایا ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنےتمام وسائل کو بروئے کار لایا ہے نیز دنیا کی تاریخ میں کوئی بھی ملک اتنے مختصر وقت میں یہ عظیم کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…