چین مشترکہ تجارتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے۔ چینی سفیر برائے پاکستان
مشیر وزیراعظم برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس دوران مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق عبد الحفیظ شیخ نے اس ملاقات میں سی پیک منصوبے کو پاکستان میں معاشی انقلاب کا مظہر قرار دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے تمام پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے کے عزم کا اظہار کی ہے۔انہوں نے پاکستان میں انفراسٹریکچر کی تعمیر و ترقی، شاہراہوں کا جال بچھانے اور توانائی کے منصوبوں میں چین کی مدد و تعاون کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کرکے خطے میں ربط سازی کے عمل کو فروغ دینے کے ذریعے امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کہا کہ چین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا ہے۔چینی حکومت اور سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے متمنی ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…