چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
.
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن (سی اے سی ڈی ای) کے صدر چینگ جنگے نے ملاقات کی۔ خلیل ہاشمی نے ملاقات کے بعد ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور اقوام متحدہ کے فورم سمیت پاکستان اور چین کے درمیان ماضی کے تجربات اور مضبوط تعاون میں اضافہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ چائنا آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ ایسوسی ایشن( سی اے سی ڈی ای) کے صدر سفیر چینگ جِنگے سے مل کر خوشی ہوئی جو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے پرانے دوست ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے فورم پر دونوں ممالک کے درمیان پہلے کے تجربات اور مضبوط تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ ملاقات میں سی اے سی ڈی اے اور سفارت خانہ پاکستان بیجنگ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…