Home Latest News Urdu چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینگڈو میں چین پاکستان اقتصادی، ثقافتی تبادلے کے مرکز کا دورہ۔
Latest News Urdu - January 15, 2024

چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینگڈو میں چین پاکستان اقتصادی، ثقافتی تبادلے کے مرکز کا دورہ۔

.

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے شہر چینگڈو میں چین پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل ایکسچینج انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انکیوبیشن سینٹر چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کا ایک پلیٹ فارم ہے، جسے چینگڈو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور پاکستان۔سیچوان چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے سینٹرز میں نمائش شدہ پاکستانی اشیاء کی فروخت اور مارکیٹ کے امکانات پر خصوصی توجہ دی، جن میں قالین، کپڑے اور دستکاری شامل ہیں۔ انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر اور پاکستان-سیچوان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین لی ہونگ وو نے کہا کہ پاکستان کی مصنوعات بہترین معیار کی ہیں اور ان کی مخصوص خصوصیات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مقامی لوگوں میں بہت پسند کی جاتی ہیں

Comments Off on چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینگڈو میں چین پاکستان اقتصادی، ثقافتی تبادلے کے مرکز کا دورہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…