Home Latest News Urdu چین میں پاکستانی طالب علم بی آر آئی کے تحت زراعت اور ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوشاں۔
Latest News Urdu - June 21, 2020

چین میں پاکستانی طالب علم بی آر آئی کے تحت زراعت اور ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوشاں۔

Enter Your Summary here.

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے آغاز سے پاک چین دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت کو تقویت ملی ہے۔ بی آر آئی نے ثقافتی کلیت اور دو ملکوں کے عوام کے درمیان رابطہ سازی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی (این ڈبلیو اے ایف یو) میں زیرِ تعلیم ڈاکٹریٹ کے پاکستانی طالب علم عبد الغفار شیر نے ژیان میں قدیم سلک روڈ کے حوالے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین بی آر آئی کے تحت زرعی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں ان کاکہنا ہے کہ بی آر آئی کے تحت تعلیم کے شعبے میں تعاون کو تقویت ملی ہے چونکہ این ڈبلیو اےایف یو میں زیرِ تعلیم85 فیصد طلباء بی آر آئی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کووڈ-19 کی وباکے دوران چین کی جانب سے مستقل حمایت کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے بے مثال چینی قیادت کا کردارقابل تحسین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …