چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں
.
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگولیا کے صدر یکھناجن کورل سکھ کو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں سفارتی اسناد پیش کیں ۔ منگولیا کے دورے پر آئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے سٹیٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں صدر کو اپنی اسناد پیش کیں ۔خلیل ہاشمی نے مختلف وزارتی اور نائب وزارتی سطح کے حکام، تعلیمی اداروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے منگولیا کی وزیر خارجہ بیتسیت سیگ بیتمونکھ ، وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ بات چیت میں دونوں ممالک کی نوجوان نسل کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے قدیم تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …