چین نےگوادر تا کاشغر 57.7 ارب ڈالرکے حامل ریلوے لائن منصوبے کے لیے گرین سگنل دے دیا
۔
چین نے سی پیک منصوبےکے تحت گوادر سےکاشغر تک 57.7ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل دینےکی صلاحیت رکھتاہے، ریل لنک قدیم سِلک روڈ کنکشن کوبحال کرنے کے وسیع تر منصوبےکا حصہ ہے، ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبےکا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبےکی لاگت 57.7 ارب ڈالر آئےگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملادےگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…