چین نے ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنے عوام کی زندگی یکسر بدل دی۔۔۔وزیراعظم عمران خان۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 25بہترین کمپنوں کے لئے ایوارڈز کی تقسیم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ نفاز کو یقینی بنا کر اپنے معاشرے کے پِسے ہوئے طبقے پر خاص توجہ مرکوز کی اور 700ملین چینی آبادی کو غربت سے نکال کر ایک خوشحال زندگی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایوارڈ تقریب کا انعقاد آج 27دسمبر 2019ء کو کراچی میں ہوا۔یاد رہے کہ اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر خارجہ،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور مشیر وزیر اعظم برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤدکے علاوہ سٹیٹ بنک پاکستان کے گورنر اور وزیراعٰلی سندھ نے بھی شرکت کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…