چین نے سینڈک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کے ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کر دی۔
.
چین کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا سب سے بڑا مددگار رہا ہے اور اب تک ویکسین کی 15 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔ ایک ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ایم آر ڈی ایل ، چائینہ میٹالرجیکل گروپ کارپوریشن کا ایک ذیلی ادارہ سینڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ کے ملازمین اور اس کے گرد ونواح کے رہائشیوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان ملازمین میں پاکستانی اور چینی دونوں شہری شامل ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






