چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت تیز رفتار ترقی کی یقین دہانی کرائی ہے:خالد منصور
.
ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہےکہ چین نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیاری اور تیز رفتار ترقی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ کے دوران 20 بیک ٹو بیک میٹنگز ہوئیں جن میں چینی کمپنیوں نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ و کنسٹرکشن مائننگ اور آئل ریفائنری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سازگارماحول اور سہولتوں کو بھی سراہا ہے۔ خالد منصور نے مزید کہا کہ تین چینی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم نے گوادر میں 5 ارب ڈالر کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ کم کاربن ری سائیکل پلانٹ لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایک اور چینی کمپنی نے سویا بین اور مکئی کی پیداوار کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا ہے۔ علاوہ ازیں رائل گروپ نے پاکستان میں بھینسوں کے چار بڑے فارمز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔ ایک اور بڑی چینی کمپنی نے بھی ایک سو ایکڑ اراضی پر ٹیکسٹائل کلسٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے بھی 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کا آغاز ہوگا جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …