چین نے شنگھائی میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان کو جدید جنگی جہاز فراہم کردیا۔
.
چین نے پاکستان کو اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ترین جنگی جہاز فراہم کیا ہے جو کسی دوسرے ملک کو دیا گیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی دوستی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس بحری جہاز کو چائینہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ (سی ایس ایس سی) نے بنایا اور ڈیزائن کیا ہے اور شنگھائی میں اس کی کمیشننگ تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ جہاز خاص طور پر پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے چار فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے اور اس کے پاس تکنیکی طور پر جدید اور انتہائی قابل پلیٹ فارم ہے جوسطح آب، زیر آب اور فضا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …