Home Latest News Urdu چین نے پاکستان کی برآمدات کے شعبوں میں وسعت دینے کیلئے شاندار مواقع فراہم کیے ہیں۔۔۔۔عبد الرزاق داؤد۔
Latest News Urdu - November 12, 2019

چین نے پاکستان کی برآمدات کے شعبوں میں وسعت دینے کیلئے شاندار مواقع فراہم کیے ہیں۔۔۔۔عبد الرزاق داؤد۔

مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ جغرافیائی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقعوں کا خواہاں ہے۔چائینہ اکنامک نیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ٹیکسٹائل، لیدر اور زراعتی اجناس کی برآمدات کے علاوہ کیمیکل اور انجینئرنگ کے سازوسامان کے شعبوں میں برآمدات کو بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ بینک دولت پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال برائے جون 2018 تا جون 2019 تک پاکستان کی چین کو بجھوائی گئی برآمدات کی مالیت 106 ملین ڈالر کی ہے۔خیال رہے کہ دو طرفہ تجارت میں چین نےگزشتہ مالی سال میں 610 ملین ڈالر لاگت کی چینی پاکستان سے درآمد کی۔ مشیر وزیراعظم کا چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نگینہ جات اور معدنی وسائل سے جڑے 12اشیاء کو 313 ٹیرف ڈیوٹی لائینز میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ چین نے کئی اشیاء پر محصولات کی شرح کو 35 فیصد سے زیرو فیصد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف