چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے فوجی طبی ماہرین اور امدادی سامان بجھوا دیا۔
Enter Your Summary here.
چینی قیادت کووڈ۔19 کی عالمی وبا سے نمٹنے میں اہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کی حمایت و مدد کے لئےکوشاں ہے۔ اس وبا کو پھیلنے سے بخوبی احسن طریقے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی مدد کے لئےچین نے فوجی طبی ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے جو متعدی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتی ہے اور ساتھ ہی ضروری طبی سازو سامان بھی پاکستان کو بجھوا دیاہے۔ علاوہ ازیں چین کی صوبائی حکومتیں بھی اس مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر پنجاب اور بلوچستان کو طبی امداد بھی فراہم کر رہی ہیں۔اس سامان میں 200,000 میڈیکل سرجیکل ماسک اور وبائی امراض سے بچاؤ کے دیگر سامان شامل تھے۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ طبی امداد خصوصاََ گوادر کے لئے راشن اور سولر پینلز کا تحفہ بھیجنے پر بلوچستان کے وزیر خزانہ نےدوست ملک کا نہایت شکریہ ادا کیاہے۔ مزید یہ کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)ذاتی حفاظتی سامان کی کھیپ لے کر بیجنگ سے پاکستان روانہ ہوگئی ہے۔
اسی سبب یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ چین نے ایک بارپھر ثابت کیاہے کہ وہ پاکستان کا ایک سچا اور مخلص دوست ہے اور یہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے ہنر سے خوب آشنا ہیں۔