چین نے گوادر میں سماجی و اقتصادی منصوبوں کے لیے 5 ارب یوآن کی گرانٹ دی ہے۔
.
چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین ژانگ باؤ زونگ نے گوادر میں سی ایس آر اقدامات پر دو روزہ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد سماجی و اقتصادی منصوبوں کے لیے 5 ارب یوآن سے زیادہ کی امداد دی ہے۔واضح رہے کہ سی ایس آراقدامات کے تحت گوادر کے مقامی لوگوں کے معیارِزندگی کو بہتر بنانے کے لیے یہ گرانٹ دی گئی ہے۔ یہ گرانٹ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے)، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر خرچ کی جا رہی ہے۔ اب تک چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال، چائنا پاکستان ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، چائنا پاکستان گوادر فقیر مڈل سکول، چائنا پاکستان فریٹرنٹی ایمرجنسی سنٹر اور 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ تعمیر کیا جا چکا ہے۔