Home Latest News Urdu چین نے 46 ریل کوچز کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی۔
Latest News Urdu - November 5, 2022

چین نے 46 ریل کوچز کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی۔

.

چین نے 230 نئی تیز رفتار مسافر کوچز میں سے 46 کو سمندری راستے سے پاکستان ریلوے کو روانہ کر دیا ہے جنہیں کراچی بندرگاہ تک پہنچنے میں تقریباً تین ہفتے لگیں گے۔ ریلوے حکام کے حوالے کیے جانے کے بعد یہ بوگیاں رواں ماہ کے آخر تک کراچی لاہور مین لائن ون سے لاہور پہنچ جائیں گی۔ مزید برآں، 140 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایک معروف چینی کمپنی نے 230 جدید ترین مسافر کوچز تیار کی ہیں، جن میں سے 46 کو مکمل طور پر تعمیر شدہ یونٹ (سی بی یو) کے طور پر فراہم کیا جانا ہے اور بقیہ 184 کو پاکستان ریلوے انجینئرز اور تکنیکی عملہ چینی ماہرین کی نگرانی میں پاکستان میں تیار کیا جاٸے گا۔

Comments Off on چین نے 46 ریل کوچز کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …