Home Latest News Urdu چین پاکستان تعلقات اٹوٹ ہیں،ایمبیسڈر منیر اکرم
Latest News Urdu - September 29, 2022

چین پاکستان تعلقات اٹوٹ ہیں،ایمبیسڈر منیر اکرم

.

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی پالیسیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، کثیرالجہتی کی حمایت اور “ون ون” تعاون پر مبنی ہیں۔ اپنے ملک کے قومی دن کے موقع پر چینی سفیر ژانگ جون کی میزبانی میں منعقدہ ایک ورچوئل استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے چین اور پاکستان کی مضبوط دوستی کے بارے میں بھی بات کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کو اظہار یکجہتی اور مدد سے چین نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔جبکہ چینی عوام نے پاکستان کو مشکل وقت میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔

Comments Off on چین پاکستان تعلقات اٹوٹ ہیں،ایمبیسڈر منیر اکرم

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …