چین-پاکستان تعلقات کووڈ-19 کی آزمائش کے دوران مزید مضبوط اور مستحکم ہوگئے ہیں،پانگ چوان شوئی،ڈی سی ایم،چینی سفارت خانہ۔
Enter Your Summary here.
پاک چین دوستی کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی وبائی مرض کے دوران بھی دونوں ممالک چٹان کی طرح ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے اور ڈٹے رہے۔ وبائی مرض کے دوران دونوں ممالک کے عوام نے یکجہتی اور طبی امداد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ دوسرے اسٹریٹجک مذاکرات کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس منعقد کیا اور چین پاکستان تعلقات کی جامع ترقی اتفاق رائے کیا۔یاد رہے کہ تاریخی اعتبار سےدونوں ممالک کے مابین تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور مستقبل میں چین باہمی اعتماد اور احترام کے ساتھ ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر امیدہے۔ اگلے سال یعنی 2021ء میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ اور چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے آغازکی 70 ویں سالگرہ ہوگی۔ چین سی پیک کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور سی پیک کے تحت معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔