چین پاکستان سے درآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
.
ناننینگ چین میں منعقدہ18 ویں چین-آسیان ایکسپو کی ذیلی سرگرمی، دوطرفہ تجارت/سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت تجارت کے نائب وزیر رین ہانگبن نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دو طرفہ تجارت کو بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 70 سالوں کے اسٹریٹجک تعلقات کے دوران پاکستان اور چین نے متعدد باہمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان باہمی تجارت کی مسلسل ترقی ، انفراسٹرکچر کی تعمیر ، معدنیات کو بروئےکار لانے اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین-آسیان ایکسپو جیسے پلیٹ فارم استعمال کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین دونوں کے اعلیٰ سطح کے حکومتی نمائندے موجود تھے۔ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک چین اور آسیان ممالک کو برآمدات کے حجم میں ایک نئی پیش رفت متوقع ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل ، کھیل اور زرعی شعبہ چین کو برآمدات بڑھانے کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…