Home Latest News Urdu چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے،وزیراعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - January 7, 2023

چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے،وزیراعظم شہباز شریف

.

 

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ہائیڈو کے سی ای او کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرائزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ وفد نے سولرائزیشن سے متعلق 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سےآگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کوسراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ چین ہمارا کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی پاکستان سےدوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں حکومت کےسولرائزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ چینی وفد نے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ایک لاکھ ڈالرزکا امدادی چیک بھی پیش کیا۔

 

Comments Off on چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے،وزیراعظم شہباز شریف

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…