Home Latest News Urdu چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے دونوں ممالک کی دوستی کی منزلت میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ،رومینہ خورشید عالم
Latest News Urdu - March 19, 2023

چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے دونوں ممالک کی دوستی کی منزلت میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ،رومینہ خورشید عالم

.

ایف ایم 98 دوستی چینل چائنہ میڈیا گروپ اور نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے منعقدہ فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیب معاشرے کے ساتھ چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے چین اور پاکستان کی دوستی کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ہے۔ جمعہ کے روز تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سابق وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ چین پاکستان کا اچھا دوست، اچھا پڑوسی اور اچھا شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے حامل ہم نصیب معاشرے کیلئے چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر چین-پاکستان تعاون اور ترقی کیلئے ایک ناگزیر انتخاب ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور علاقائی امن اور ترقی میں نئی تحریک ملے گی۔

Comments Off on چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے دونوں ممالک کی دوستی کی منزلت میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ،رومینہ خورشید عالم

Check Also

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سی ایف ایف ای ایکس کے نمائندہ خصوصی یوہینگ کی ملاقات

پاکستان اور چین نے جدید مالیاتی آلات کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزی…