Home Latest News Urdu چین پاکستان کو جدید زرعی ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے گا۔
Latest News Urdu - April 10, 2021

چین پاکستان کو جدید زرعی ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے گا۔

.

چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر یانگ وینیو نے کہا ہے کہ سی پیک جب سےدوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے مکئی سویا بین کی سٹرِپ انٹرکراپنگ جیسی چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز پاکستان کو منتقل کی جا رہی ہیں۔ اس سے مقامی لوگوں کے روزگار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو طرفہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا یہ سب سے اہم طریقہ ہے کیونکہ اس سے پاکستانی عوام کو براہِ راست فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں سویا بین کی پیداوار کو بڑھانے اور پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے تکنیکی اور مالی معاونت کے علاوہ بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سویا بین کی پیداوار کو مزید فروغ دینے کے لئے چینی بیج ، مشینری اور اس ٹیکنالوجی سے وابستہ نباتات کش ادویات جلد پاکستان پہنچنے والی ہیں۔

Comments Off on چین پاکستان کو جدید زرعی ٹیکنالوجی میں مدد فراہم کرے گا۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔