چین پاکستان کو 500000 کووڈ- 19 ویکسین کا تحفہ فراہم کرے گا۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اعلان کیا ہے کہ چین رواں ماہ کے آخر تک سینوفرم کے ذریعہ تیار کی جانے والی کووڈ-19کی 500000 ویکسین کا تحفہ دے گا۔ ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے اس پیش رفت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین نے کووڈ-19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا عہد کیا ہے اور اس ضمن میں صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ یہ عوام کے لئے موثر ثابت ہوگا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …