چین پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی میں بھرپورکردار ادا کرے گا۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ زی ژونگ کے مطابق چین پاکستان آئی ٹی تعاون پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور ملک کی ڈیجیٹل حکمت عملی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران وزیر اعظم خان نے چینی کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کو آگاہ بھی کیا ہےکہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…