چین پاکستان کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا،ژاؤ شیرین
.
اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی (ایس ای زیڈ اے) کے چیئرمین ایس ایم نوید سے ملاقات میں لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہےکہ چین مشترکہ تحقیق کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون اور حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور چین میں پاکستانی تاجروں کو بھی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور سی پیک کے ٹھوس ثمرات دونوں ممالک اور ان کے عوام تک پہنچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…