Home Latest News Urdu چین پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،چینی سفیرکا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ تقریب سے خطاب۔
Latest News Urdu - May 22, 2024

چین پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،چینی سفیرکا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ تقریب سے خطاب۔

.

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایک چین کے اصول پر پاکستان کی بھرپور حمایت کو سراہا ہے اور پاکستان کی خودمختاری کے لئے چین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیاہے ۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کے معاملات میں مداخلت ایک چین کے اصول اور تین عددچین۔امریکا مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذمہ دار افراد نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کے اصول کی پاسداری عوامی امنگوں کے مطابق ہے اور اس پر عالمی برادری کا اتفاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی حالات اور مسلسل زوال پذیر عالمی معیشت کے پس منظر میں ہم چینی جدیدیت کی نئی کامیابیوں کے ساتھ عالمی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دو طرفہ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 73 سال کے دوران پاک-چین سدا بہار دوستی تیزی سے عملی تعاون میں تبدیل ہو گئی ہے جس نے مشترکہ مستقبل کے اہداف کے تعین کے لئے بہترین حوصلہ افزائی فراہم کی ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،چینی سفیرکا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے حوالے سےمنعقدہ تقریب سے خطاب۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…