Home Latest News Urdu چین پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا،ژاؤ لیجیان
Latest News Urdu - November 7, 2022

چین پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا،ژاؤ لیجیان

.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے مالی امداد میں چین کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین ہمیشہ تعاون پر مبنی اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں، مل کر ترقی کر رہے ہیں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چینی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران 4 ارب ڈالر کے خودمختار قرضوں کی فراہمی، کمرشل بینکوں کے قرضوں میں 3.3 بلین ڈالر کی ری فنانس کرنے اور کرنسی میں تقریباً 1.45 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا،ژاؤ لیجیان

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…