چین پاکستان کے خشک میوہ جات کی ایک بڑی منڈی ہے، پاکستانی قونصل جنرل
.
شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر پاکستان سے خشک میوہ جات کی چین کو برآمد کرنے کے حوالے سے ایک ویبینار کا اہتمام کیا تاکہ پاکستان کے خشک میوہ جات کی برآمد کے وسیع مواقعوں سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان سے چین کو گری دار میوےاور خشک میوہ جات کی برآمدات 2021 میں 65 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ 2020 میں 8 ملین ڈالر سے زیادہ تھیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی چین کو خشک میوہ جات کی برآمدات میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان بغیر کسی ٹیکس کے چین کو خشک میوہ جات برآمد کر سکتا ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …