چین پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
.
جنرل وی فینگ ہی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چینی قیادت اس آہنی بھائی چارگی کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ جنرل وی نے امن ، استحکام ، اور معاشی ترقی کو فروغ دے کر جنوبی ایشیاء کو ایک بہتر خطہ بنانے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ چینی وزیرِ دفاع پاکستان کے تین روزہ دورے پر ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
Comments Off on چین پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…