چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ زمینی تجارت کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
۔
چین نے پاکستان سے معیاری زرعی مصنوعات کو اپنی منڈی میں داخل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی نقل و حمل کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیارہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے زمینی راستے سے سمندری خوراک کی درآمد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داروں کے طور پر چین اور پاکستان تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا پہلا سمندری غذا کا کارگو کنٹینر قراقرم ہائی وے کے ذریعے سنکیانگ پہنچا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر شہر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکا ایک اہم منصوبہ ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…