Home Latest News Urdu چین پرامن عالمی ترقی کے لیے پُرعزم ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - October 28, 2021

چین پرامن عالمی ترقی کے لیے پُرعزم ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ چین نے عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ کثیرالجہتی کے لیے پرعزم رہے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اقوام متحدہ میں چین کی شمولیت نے غریبوں کو امیروں، کمزوروں کو طاقتوروں اور چھوٹوں کو بڑوں کے مقابلے میں برابری کی بنیاد پر آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ چین ہمیشہ بڑی پختگی اوروژن کے ساتھ آگے بڑھا ہے اور مغرب کے برعکس اس کی تمام تر توجہ پرامن ترقی پرمرکوز ہے۔

Comments Off on چین پرامن عالمی ترقی کے لیے پُرعزم ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…