Home Latest News Urdu چین کاووہان شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا،پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔
Latest News Urdu - November 2, 2021

چین کاووہان شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا،پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔

.

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چین کے شہرووہان میں پاک چین دوستی اسکوائر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس تقریب میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر دفتر خارجہ اور حکومت ہوبی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہوازہونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سیالکوٹ میں سینٹر آف ایکسیلینس آن کیمیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ کے قیام کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ اس کے علاوہ ووہان اور کراچی، یلنگ اور کہوٹہ اور یچانگ اور ہری پور کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات قائم کرنے کے لیے لیٹر آف انٹینٹس پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس سے قبل پاک چین تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی یاد میں لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Comments Off on چین کاووہان شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا،پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…