Home Latest News Urdu چین کا اقتصادی عروج مشترکہ مستقبل اورخوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا، پاکستانی محقق۔
Latest News Urdu - February 14, 2021

چین کا اقتصادی عروج مشترکہ مستقبل اورخوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا، پاکستانی محقق۔

.

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک سٹیڈیز اسلام آباد کے چائینہ پاکستان سٹیڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے چین کی اقتصادی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی اس میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ ڈاکٹر طلعت کے مطابق چینی معیشت کی اقتصادی اڑان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اورمسلسل مجموعی گھریلو مصنوعات میں اضافے کے سبب ممکن ہوا ہے اوریہ عالمی سیاسی منظر نامے میں چین کے زیادہ سے زیادہ مثبت کردار کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ وبائی مرض نے موجودہ معاشی نظام کی کمزوریوں اور بین الاقوامی تعلقات کے ضمن میں آزمائشوں کو عیاں کیا ہے اوران سے نمٹنے کے لئے اجتماعی مثبت اقدام خصوصاًعالمی اقتصادی بحالی کے لئے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے صدر شی جن پنگ کا عزم قابلِ ستائش ہےاس سلسلے میں ہمیں چین سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Comments Off on چین کا اقتصادی عروج مشترکہ مستقبل اورخوشحال معاشرے کی تشکیل کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا، پاکستانی محقق۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔