Home Latest News Urdu چین کا دورہ کامیاب رہا،جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - June 11, 2024

چین کا دورہ کامیاب رہا،جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف

.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، سی پیک ٹو پر بھی تیزی سے کام آگے بڑھے گا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، چین کے دورے سے پہلے کئی اجلاس کیے۔ انہوں نے کہا کہ دورۂ چین میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سر فہرست تھے، دورۂ چین میں حکومتی وفد کے سامنے ہر سطح پر سیکیورٹی کا ایشو اٹھایا گیا ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی سطح پر بھی جگہ جگہ سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا، یہی بات بار بار اٹھائی گئی، مگر دورے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔

Comments Off on چین کا دورہ کامیاب رہا،جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…