Home Latest News Urdu چین کا نیا ‘بیل کا سال’محنت ، لگن ، طاقت اور ہمت کی علامت۔چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - February 17, 2021

چین کا نیا ‘بیل کا سال’محنت ، لگن ، طاقت اور ہمت کی علامت۔چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

چینی نیا’بیل کاسال’ اور ‘پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے ملینیم ایجوکیشن (ٹی ایم ای) اور ملینیم کنفیوشس کلاس روم (ایم سی سی) کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے چینی بیل کے سال کو محنت ، لگن ، طاقت ،جوش اور خوشحالی کی علامت قراردیا ہے۔ انہوں نے دونوں تہذیبوں کے مابین ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرنے پر منتظمین کی بھی تعریف کی۔ چودھری فیصل مشتاق ، بانی اور سی ای او ملینیئم کنفیوشس کلاس روم نے چینی ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور دونوں ملکوں کےعوام مابین محبت اور پاک چین دوستی کی گہرائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرپاکستان میں چینی سفارتخانے کے کلچرل کونسلر جانگ ہیکنگ بھی موجود تھے۔

Comments Off on چین کا نیا ‘بیل کا سال’محنت ، لگن ، طاقت اور ہمت کی علامت۔چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …