چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 39.44 فیصد کااضافہ
.
چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر39.44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.223 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.44 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو877.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبر2023 میں چین کو271.36 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جونومبر2022 کے مقابلہ میں 36.29 فیصدزیادہ ہے، نومبر2022 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 199.058 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14.90 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…