Home Latest News Urdu چین کو برآمدات میں اضافہ پاکستان کے لیے نیک شگون ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا
Latest News Urdu - May 10, 2022

چین کو برآمدات میں اضافہ پاکستان کے لیے نیک شگون ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا

.

وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات عائشہ غوث پاشا کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کو پاکستان کی برآمدات 1.039 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو اس وقت غیر ملکی ذخائر میں اضافے کی ضرورت ہے اور پاکستان دوسرے ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کو متنوع بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کا ابھی یہ ایک بہترین موقع ہے اور موجودہ حکومت کا ہدف تجارتی حجم کو بڑھانا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ نے اس بات کی بھی نشان دہی کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے سے غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان کو کثیر فوائد حاصل ہونگے۔

Comments Off on چین کو برآمدات میں اضافہ پاکستان کے لیے نیک شگون ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …