چین کو خوشحال بنانے کیلئے صدر شی کی خدمات قابل ستائش ہیں،چیئرمین سینیٹ
.
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سمپوزیم ”چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے چین کے شہر بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادبھی پیش کی۔سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلیٰ سطحی سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے چین کی قیادت اور عوام کو اس شاندار سمپوزیم کے انعقادپر مبارکباد پیش کی۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ آج ہم یہاں چین کی ہم آہنگی، دیانتداری، باہمی مفاد اور ہمسائیگی سفارتکاری میں شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔یہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا اہم کارنامہ ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…