چین کو پاکستانی برآمدات میں سال کے پہلے دو ماہ میں23 فیصد کا اضافہ۔
.
چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال2022 کے پہلے دو مہینوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات مجموعی طور پر 67.072 ملین ڈالر رہیں جو کہ سال بہ سال تقریباً 23 فیصد اضافہ ہے۔ کووڈ-19 کی صورتحال سے قطع نظردو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان کی برآمدات کل 67 ملین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 54 ملین ڈالر سے 22.77 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں، وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے گزشتہ ماہ اعلان کیاتھا کہ چین خنجراب بارڈر کو دوبارہ کھول رہا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …