چین کو پاکستان کی کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز۔
.
رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اچھی پیداوار کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی دنیا کو کاٹن یارن کی برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین (جی اے سی سی) کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین نے 2024 کے پہلے دو ماہ میں پاکستان سے 100.98 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا کاٹن یارن درآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 98 فیصد زیادہ ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…