چین کی اقتصادی ترقی کی نئی اڑان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک نئی قوت فراہم کرے گی، نونگ رونگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔
.
چین نے 100 کھرب یوآن جی ڈی پی کی حد سے تجاوز کرکے ایک تاریخی اقتصادی اڑان حاصل کی ہے۔ اس کامیابی سے چینی عوام کے ساتھ ساتھ اس کے شراکت داروں خصوصاَ پاکستان جو ہر اچھے برے وقت اور آزمائش کے دوران چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے کی اقتصادی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت اعلٰی معیاری تعمیر و ترقی کے سفر ،چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو کےباقائدہ نفاذ اورچین کی نئی اقتصادی اڑان پاکستان کے لئے ایک بڑی منڈی اور قریبی تعاون کے امکانات میں اضافہ کریں گے۔نیز چین ہر صورت میں بین الاقوامی ہم آہنگی کے اصولوں کی پاسداری کرے گا اور اس طرح پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا جس طرح اس نے کووڈ-19 کی مہلک وبا کے دوران پاکستان کی استعداد کو بڑھانے کے لئے کووڈ ویکسین فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ پاک چین دوستی کے لئے سال 2021 نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسےچین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی شروعات کی 70 ویں سالگرہ کے طور پرمنایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں چین سی پیک کے تحت اعلٰی معیاری تعمیرو ترقی کو یقینی بنائے گا اور گوادر پورٹ ، صنعتی پارکس ، زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو ترقی دینے میں پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا جس سے پاکستان میں صنعتی و شہری ترقی ، ڈیجیٹلائزیشن اور زرعی جدید کاری کی جانب راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں چین دو ثقافتوں کی بہتر تفہیم کے لئے دو طرفہ تبادلے اور تعاون کو بھی مزید فروغ دے گا۔