چین کی ترقی بلاشبہ پاک چین تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی،چینی سفیر جیانگ زیدونگ
.
پاکستان میں چین کے نئے سفیر جیانگ زیدونگ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو بڑھانے کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین مسلسل آٹھ سال سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، چین کی ترقی بلاشبہ پاک چین تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان پہاڑوں اور دریائوں سے جڑے ہوئے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 72 سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی قائم رہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چاہے بین الاقوامی حالات کیسے بدلیں چین اور پاکستان ہمیشہ دکھ اور تکلیف میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تعاون فراہم کیا اور آہنی دوستی قائم کی ہے۔ چینی سفیر نے یاد دلایا کہ اپریل 2015 میں چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا جس میں فریقین نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تک بڑھایا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے صدر شی جن پنگ نے متعدد بار پاکستانی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور فریق اہم اتفاق رائے پر پہنچے ہیں جو دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے بنیادی اصول اور ایکشن گائیڈ لائنز فراہم کرتا ہے
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…