چین کی تیان جن یونیورسٹی ایف آئی ای ڈی ایم سی کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائے گی۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
ینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چئیرمین میاں کاشف اشفاق سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ چین پاکستان میں برآمداتی اہمیت کی حامل صنعتوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی ٹیانجن یونیورسٹی ایف آئی ای ڈی ایم سی کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لارہی ہے۔اس ملاقات میں چئیرمین ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چئیرمین نے چینی سفیر کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔
چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیو…