Home Latest News Urdu چین کی جانب سےایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - November 26, 2023

چین کی جانب سےایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کے عزم کا اعادہ۔

.

چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ 21 رکنی وفد میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن وانگ چین اور ایم ایل ون منصوبہ کے ٹیم لیڈر ژو منگروئی شامل تھے، چینی وفد کو پاکستان ریلوے کے فریٹ اور پسنجر آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ پاک چین دوستی بے مثال، انرجی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دونوں ممالک کا بھرپور باہمی تعاون رہا ہے، ایم ایل ون گیم چینجر منصوبہ ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، منصوبے کی تکمیل سے فریٹ سیکٹر کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ پاکستان ریلوے انتظامیہ نے چینی وفد سے ایم ایل ون پر کام کے جلد آغاز کی درخواست کی، ژو منگروئی نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کی ضرورت کا ادراک اور احساس ہے، منصوبے کیلئے مل کر کام کریں گے، ایم ایل ون کو چینی حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ ژو منگروئی نے مزید کہا کہ ایم ایل ون سے اکنامک زونز بنیں گے، منصوبہ سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ میں بھی کمی ہو گی، فنانسنگ سکیم اور ڈیزائن پرپوزل سمیت تمام امور پر مل کر معاملات طے کریں گے۔

Comments Off on چین کی جانب سےایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…