چین کی جانب سےسی پیک منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہارِ تشکر۔
.
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے لیے سازگارماحول اور سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات نیز علاقائی استحکام کے لیے کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک کی پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






