چین کی جانب سےسی پیک کی تیز رفتار تکمیل میں سی پیک اتھارٹی کے کردار کی تعریف۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہار حکمت عملی سے متعلق کوآپریٹو پارٹنر ہیں اور کووڈ-19 کے وباء کے بعد باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ لیجیان ژاؤ نے بی آرآئی کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کے فاسٹ ٹریک عمل میں سی پیک اتھارٹی کے کردار کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی برادری کی تشکیل کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…