چین کی جانب سےسی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر وترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
.
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ چین کے سفیر نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں چینی حکومت کے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…